Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین پی ایس ایل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 2015 میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر-15 ٹیم میں محمد حسنین بھی شامل تھے۔ اس ٹیم کے کوچ محمد مسرور نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے محمد حسنین کے بارے میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو وا کی پیشگوئی کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2015 میں میچ کے دوران اسٹیو وا نے محمد حسنین اور شاہین شاہ افریدی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے دونوں پلیئرز کے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی جسے شاہین شاہ نے پاکستان کی کیپ حاصل کر کے پہلے سچ کر دکھایا اور اب محمد حسنین نے بھی اسٹیو وا کی پیشگوئی کو درست ثابت کیا ہے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے لیکن انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ رواں پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے اور چھ میچوں میں نو کھلاڑی آؤٹ کر چکے ہیں جبکہ ان کی تیزرفتار بولنگ کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔