Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی تنقید کی زد میں ہے۔ سابق آف اسپنر اسپنر سعید اجمل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی پی ایس ایل جتنی توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز مطالبہ کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل سے سلیکشن نہیں ہونی چاہیے اور میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔
سابق اسپنر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہمیں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین پلیئرز تو ملیں گے مگر ون ڈے کے نہیں ملیں گے، ہمارا مسئلہ لمبا فارمیٹ اور اچھے بلے بازوں کی کمی ہے۔ آف اسپنرز کی کمی کے بارے میں سعید اجمل نے کہا کہ یہ ایک آرٹ ہے اور اگر ہم اپنے بولرز کو گروم کریں تو اچھے آف اسپنرز مل جائیں گے۔
#Pakistan