Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پی ایس ایل فور کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم ابتداء میں بکھری ہوئی نظر آئی۔
وقفے وقفے سے پشاور زلمی کے بیٹسمین آؤٹ ہوتے رہے مگر کپتان ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈ نے 83 رنز کی شراکت قائم کر کے پشاور زلمی کی فتح کی امید جگائی تاہم دونوں بیٹسمین میچ کا اختتام اپنی ٹیم کے حق میں نہ کر سکے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز سے فتح حاصل کی۔
ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پلے آف مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن ون میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسرے سیزن میں بھی یہ دونوں ٹیمیں کوالیفائر میں ٹکرائیں تھیں اور کوئٹہ کی ٹیم پھر سے پشاور کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی مگر اسی سیزن کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ کو شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔ گزشتہ سال کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں ایلمینٹر میں آمنے سامنے آئیں اور دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور نے 1 رن سے فتح حاصل کی تھی۔