Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی۔ پشاور زلمی کے خلاف شین واٹسن نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں 71 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 187 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے خلاف کوالیفائر میچ کے آخری اوور میں ان کی بولنگ کی بدولت کوئٹہ کی جیت ممکن ہوئی۔
شین واٹسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور انھوں نے ہر جگہ حریف بولرز کی خوب دھلائی کی ہے۔ ایون�� میں شین واٹسن 400 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 11 میچز میں 423 رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل فور میں واٹسن سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 22 ہے۔
پی ایس ایل فور میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے میں بھی شین واٹسن سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے اب تک 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پشاور زلمی کیخلاف شاندار پرفارمنس کی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔