Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ اسپنر فواد احمد پشاور زلمی کے خلاف کوالیفائر میچ میں بری طرح زخمی ہو گئے۔ فواد احمد نے دوسری اننگز کے نویں اوور کا آغاز کیا، دوسری گیند پر امام الحق نے شارٹ کھیلی تو گیند سیدھا ان کے منہ پر جا کر لگی جس کے بعد فواد احمد اپنا اوور بھی مکمل نہ کر سکے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گیند لگنے کے باعث فواد احمد کے دو دانٹ ٹوٹ گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ امید فواد احمد فائنل میچ میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہونگے۔ فواد احمد کی اوور نہ پورا کرنے کی صورت میں کپتان سرفراز احمد نے بقیہ چار گیندیں کرنے کی ذمہ داری رائلی روسو کو دی تھی اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر امام الحق کو آؤٹ کر دیا تھا۔ فواد احمد کی غیرموجودگی میں بیٹسمین احسن علی نے پہلی بار بولنگ کی اور اپنے واحد اوور میں وکٹ بھی حاصل کی۔