Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے اہم بیٹسمین کولن انگرام پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کولن انگرام نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی اور امید ہے کہ اہم میچ میں ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ کولن انگرام نے آوٹ آف فارم کولن منرو کی بھی حمایت کی۔
انھوں نے کہا کہ کولن منرو ایک میچ ونر ہے اور وہ اکیلے ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امید ہے کہ آج کولن منرو کا دن ہو گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کوئی ایک بیٹسمین نہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم اچھی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کر کے انھیں کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔