Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں زمبابوین ٹیم کے ساتھ 2015 میں انٹرنیشنل میچز کیلئے لاہور آیا تھا، اس بار کراچی آنے کا موقع بھی مل گیا اور لاہوریوں کی طرح کراچی والوں کی جانب سے بھی بڑا پیار مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی بہت خیال رکھ رہے ہیں، کراچی میں ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے گھروں سے بھجوائے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں مکمل طور پر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو۔ سکندر رضا نے مزید کہا کہ لیگز اپنی جگہ مگر میری اصل توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز ہے، کوشش ہوتی ہے کہ زمبابوے کی جانب سے کسی بھی فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملے تو اچھی کارکردگی دکھاؤں۔ زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں تو لیگز کھیلنے کے مواقع بھی ملتے رہتے ہیں۔