Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نو بال پر فری ہٹ کی تجویز سامنے آ گئی۔ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ بنگلور میں ہوئی جس میں کئی امور پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کے مطابق انگلینڈ نے 45 ایک روزہ میچز میں کوئی نو بال نہیں کی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گیارہ نو بالز کرائی گئیں اور اس سمیت کئی وجوہات کی بناء پر ٹیسٹ کرکٹ میں نو بال پر فری ہٹ دینے پر غور جاری ہے۔
ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ سے بچنے اور کھیل میں تیزی لانے کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن کلاک لگانے کی تجویز بھی دی ہے۔
ایم سی سی کے مطابق پچیس فیصد کرکٹ شائقین سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے سلو اوورز سے بچنے اور کھیل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلور میں منعقدہ اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں ایک ہی معیار کی گیندیں استعمال کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔