Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے امکانات روشن ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کی تاریخوں کا فیصلہ ورلڈکپ کے بعد ہو گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیراللہ فضلی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ تک ان کی ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے لیکن میگا ایونٹ کے بعد سیریز کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
#Pakistan#Afghanistan