بھارت کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ میں پہلے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ شکست ہوئی اور پھر ون ڈے سیریز میں بھی 2-3 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچ بھارت نے جیتے لیکن اس کے بعد آسٹریلیا نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور اگلے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں فتح یقینی بنائی۔
آسٹریلیا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دو دوسری ٹیم بن گئی ہے جس نے ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ہو۔ اس سے قبل ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چھ ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارت کو اپنے گھر میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی۔