شاہد آفریدی کی فلاحی تنظیم غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر کو اپنے نیک مقصد میں بہت کامیابی ملی ہے اور انھوں نے اپنی فلاحی تنظیم کو ملنے والی امدادی رقم کو ایمانداری کے ساتھ مستحق افراد کی مدد پر خرچ کیا۔ اسی سلسلے میں انھوں نے کپڑوں کی فروخت بھی شروع کی ہے جس کا منافع اس فلاحی تنظیم کو جا رہا ہے۔
ان کی فلاحی تنظیم "ایک بچے کو پڑھائیں" کے نعرے کے ساتھ امریکا جا رہی ہے اور قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے شاہد آفریدی کی سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفریدی کی فلاحی تنظیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ اس تنظیم کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں کیونکہ یہ پاکستان میں غریب افراد کے لیے زبردست کام کر رہی ہے۔