Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی تو بھارتیوں کو یووراج سنگھ کی یاد ستانے لگی۔ بھارتی ٹیم کے ایک مداح نے ٹویٹر پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 ورلڈکپ میں یووراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر ذمہ داری اٹھا رکھی تھی۔
نکنج بالی نے لکھا کہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم کو پیٹر ہینڈزکومب اور ایشٹن ٹرنر کی صورت میں اچھے کرکٹرز مل گئے ہیں، ایک بیٹسمین (ہینڈزکومب) مڈل آرڈر میں مسلسل اسکور کرتا رہتا ہے جبکہ دوسرے بیٹسمین (ٹرنر) میں جارحانہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔
مائیکل کلارک نے اس بھارتی شائقین کو جواب دیتے نصحیت کی کہ کبھی بھی دھونی کی اہمیت کو کم مت سمجھنا کیونکہ مڈل آرڈر میں تجربہ بہت کام آتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا تھا کہ دھونی کو رواں سال ہونے والا ورلڈکپ مت کھیلایا جائے۔
#Australia in India 2019#India#Australia