بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تو شکست ہو گئی لیکن روہت شرما نے آخری میچ میں 56 رنز بنا کر ون ڈے فارمیٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ انھوں نے یہ سنگ میل اپنے ون ڈے کیریئر کے 206ویں میچ میں عبور کیا۔ روہت شرما یہ کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، سوررو گنگولی، ویرات کوہلی، راہول ڈریوڈ، مہندر سنگھ دھونی، اظہرالدین اور اور یووراج سنگھ بھی ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انھوں نے 40.40 کی اوسط سے 202 رنز بنائے جس میں ان کا بہترین اسکور 95 رہا جبکہ ایک مرتبہ وہ صفر پر بھی آؤٹ ہوئے۔