Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ فور میں اپنی ٹیم کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلمنیٹر میچ میں انھوں نے رنز دینے کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کراچی کنگز کے دیگر بولر جہاں حریف ٹیم کو جکڑے ہوئے تھے وہیں عثمان شنواری دوسرے اینڈ سے رنز بانٹتے رہے۔
انھوں نے 3 اوورز میں 42 رنز دے کر دیگر بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ عثمان شنواری نے پورے سیزن میں 9 میچز کھیلے اور 31 اوورز میں 9.74 کے بھاری اکانومی ریٹ سے 302 رنز دیئے۔
پی ایس ایل فور میں عثمان شنواری نے اپنا بہترین میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا تھا جہاں انھوں نے آخری اوور میں 5 رنز کا دفاع کیا اور میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔