Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ سے باہر ضرور ہو گئی مگر مستقبل کے لیے پاکستان کرکٹ کو ایک اچھا اسپنر دے گئی. لیفٹ آرم اسپنر عمر خان نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دی اور سب کے دل جیت لیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں بھی وہ چھائے رہے۔ بیٹنگ وکٹ پر عمر خان نے چار اوورز میں صرف 16 رنز دیئے اور دو بڑے شکار کیے۔
عمر خان کی مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے 11 میچز کی 10 اننگز میں 34 اوورز کرائے۔ انھوں نے سات رنز فی اوور کے اکانومی ریٹ سے 242 رنز دیئے اور 15 کھلاڑی آؤٹ کیے جس میں دس وکٹیں غیرملکی کھلاڑیوں کی تھیں۔
کراچی کنگز کے ساتھ منسلک وسیم اکرم نے انھیں 'جائنٹ کِلر' کا لقب دیا۔ عمر خان پی ایس ایل فور میں اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر ہیں۔ مجموعی طور پر فاسٹ بولر حسن علی پہلے اور فہیم اشرف دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔