Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور کے پہلے ایلمنیٹر میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تباہ کن آغاز کیا۔ پہلے اوور میں محمد سمیع کو 17 رنز پڑے جبکہ ان کے بعد اوور کرنے کے لیے آنے والے رومان رئیس نے 15 رنز دیئے۔ اننگز کا تیسرا اوور کرنے کے لیے کپتان محمد سمیع نے گیند فہیم اشرف کو دی جنہوں نے اپنے اوور میں 13 رنز بننے دیئے۔
چوتھا اوور نوجوان فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو ملا جنہیں کولن منرو نے چھکا رسید کیا لیکن اگلی ہی گیند پر انھیں آؤٹ کر کے کراچی کنگز کے پَر کاٹ دیئے۔ اس کے علاوہ محمد موسیٰ نے کولن انگرام اور افتخار احمد کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انھوں نے 4 اوورز میں 42 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور اسلام آباد کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ ایلمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر میچ میں فتح حاصل کی۔