Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کہا جاتا ہے 'کیچ پکڑیں اور میچ جیتیں' لیکن اگر ��ریف ٹیم کے سب سے خطرناک بیٹسمین کا کیچ ڈراپ کر دیا جائے تو جیت نہیں بلکہ شکست ہی مقدر بنتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 گیندوں پر 18 رنز درکار تھے، عامر یامین کی گیند پر آصف علی نے شارٹ لگائی تو بابر اعظم نے مڈ آف سے بھاگتے ہوئے بڑا فاصلہ عبور کیا لیکن بدقسمتی سے کیچ ڈراپ ہو گیا۔
حیران کن طور پر کیچ سے کچھ ہی فاصلے پر کھڑے کپتان عماد وسیم نے کیچ لینے کی کوشش تک نہ کی اور یہی کیچ کراچی کنگز کی شکست کی وجہ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی کراچی کے فینز نے اسی کیچ کو شکست کی وجہ قرار دیا۔ آصف علی نے اس میچ میں دس گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور فائنل میں جانے کی امیدیں برقرار رکھیں۔