اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے اہم میچ میں اپنی ٹیم کو فتح دلا کر فائنل کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف ایلمنیٹر میچ میں 162 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار نظر آئی لیکن آصف علی نے میدان میں قدم رکھتے ہی ایسے طاقتور شارٹس کھیلے کہ کراچی کے بولرز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ آصف علی 10 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ انھوں نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 11 میچز کھیلتے ہوئے 281 رنز بنا رکھے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل آصف علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو فائنل تک لے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ان کا ایک بڑا امتحان آج پشاور زلمی کے خلاف ہو گا۔