Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق پاکستانی ٹیم 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگز کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، بھارت کا دوسرا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے تیسری پوزیشن پر اپنی دھاک جمائی ہوئی ہے۔
بھارت کےخلاف کامیابی کے بعد آسٹریلیا 103 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت کر پاکستان پانچویں پوزیشن پر قبضہ کر سکتا ہے۔
رینکنگز میں بنگلہ دیش کی ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں اور ویسٹ انڈیز کی نویں پوزیشن ہے۔ اس فہرست میں افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں، آئرلینڈ بارہویں اور اسکاٹ لینڈ تیرہویں نمبر پر موجود ہے۔