Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ فور کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پہلے بھی دو مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیل چکی ہے اور دونوں مرتبہ شکست سے دوچار ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر پرامید ہیں کہ کوئٹہ تیسری مرتبہ روایت بدل دے گی۔ ندیم عمر نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں جو بھی ٹیم فائنل میں آئے گی اس کے خلاف جیت ہمارا مقصد ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہمارے تمام غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں اس لیے ہمارے پاس زبردست موقع ہے۔ ندیم عمر نے مزید کہا کہ کراچی میرا اور میری ٹیم کا شہر ہے، جس طرح کراچی والوں نے ہمیں سپورٹ کیا میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے فواد احمد کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑا نقصان ہے مگر ہمارے پاس ایمرجنسی کی صورت میں ان کا بیک اپ موجود ہے۔