Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے محمد حسنین ابتدائی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے تو ان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ پی ایس ایل شروع ہوئی تو انھیں پہلے موقع نہیں دیا گیا لیکن جب انھیں پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا تو انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیا۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے کہا کہ مجھے تحفظات تھے کہ محمد حسنین پریشر میچز میں کس طرح کی بولنگ کریں گے لیکن پشاور زلمی کے خلاف 28 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کر کے انھوں نے مجھے متاثر کر دیا ہے۔ شان ٹیٹ نے کہا کہ حسنین پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔
محمد حسنین نے رواں پی ایس ایل میں 6 میچز کھیل 9 وکٹیں حاصل کی ہیں اور تیزترین گیند کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔