Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی۔ لاہور قلندرز کے مداحوں کو کافی امید تھی کہ محمد حفیظ اور اے بی ڈویلیئرز کے شامل ہونے کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑے گا لیکن بدقسمتی سے دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔
پی ایس ایل فور میں بھی لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی پر ان کے مداح کافی مایوس نظر آئے اور مطالبہ کیا کہ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے۔ ٹیم مینجر ثمین رانا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس حوالے سے فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے عاقب جاوید کو ٹیم کی کوچنگ سونپنے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عاقب کو کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔