Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے عمر اکمل کو ٹی ٹوئنٹی کا ماسٹر قرار دے دیا۔ شین واٹسن کہتے ہیں کہ عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ جس طرح کے شارٹس کھیلتے ہیں ایسی صلاحیت ہر کسی بیٹسمین میں نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ان کا پاکستان ٹیم میں واپس آنا پاکستان کے لیے بہت اچھا ثابت ہو گا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ میرے لیے بہت حیرت کی بات ہے کہ عمر اکمل اتنا عرصہ فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کی ٹیم سے باہر رہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اتنا باصلاحیت کرکٹر صرف ایک فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر رہا۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل میں ان کے ساتھ کھیل رہا ہوں، وہ اچھی ہٹنگ کرتے ہیں اور میرے خیال میں اس قسم کے کھلاڑی کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر رکھنا زیادتی ہے۔