Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے سوال ہوا کہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے ان کی نظر میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے؟ تو ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ساری ٹیمیں ہی مشکل حریف ثابت ہونگی۔ انہوں نے کہا سب ٹیمیں جیتنے کے لیے آئیں گی تو ایونٹ سے پہلے ہی کسی کو فیورٹ قرار دینا درست نہیں۔
کوہلی نے کہا اگر کسی ٹیم کو فیورٹ قرار دے بھی دیں تو سیمی فائنل یا پھر فائنل میں کچھ غلطیاں کسی بھی مضبوط ٹیم کی شکست کی وجہ بن سکتی ہے اس لیے میری نظر میں کوئی بھی ٹیم ورلڈکپ کے لیے فیورٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں متوازن نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بارے میں کوہلی نے کہا کہ پاکستان اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔