Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ اب ون ڈے کرکٹ میں بھی کارکردگی دکھا کر اپنی جگہ مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یاسر شاہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں منتخب ہونے پر بہت خوش ہوں، اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں اپنی جگہ بناؤں۔
انھوں نے کہا کے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی، کوشش تو کی تھی مگر وکٹیں نہیں مل سکیں، پی ایس ایل کی کارکردگی کو بھلا کر ابھی ساری توجہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر ہے۔ یاسر شاہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارت میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھا پرفارم کیا، پوری کوشش کروں گا کہ وہی پرفارمنس ون ڈے فارمیٹ میں بھی دکھاؤں۔