پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں محمد حفیظ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں فخر زمان نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی مگر ٹیم کے لیے کچھ خاص کر نہ پائے۔ ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، مستقبل میں کوشش کروں گا کہ اپنی کپتانی سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی بس بدقسمت رہے۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے سارے اہم کھلاڑی انجرڈ ہو گئے تھے جس وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن خراب ہوا لیکن اتنی مشکلات کے باوجود ہماری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا اور سارے میچ سنسنی خیز رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل آرم دینا اچھا فیصلہ ہے اور اس دوران اپنی فٹنس پر مزید کام کروں گا۔