Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ تین سے چار سال پاکستان میں کرکٹ واپسی کے حوالے سے بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں۔ 2015 میں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں منعقد ہوا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم اور سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال پاکستان میں پی ایس ایل کے تین میچز ہوئے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔
پی ایس ایل فور کے 8 میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ ان چار برسوں میں 8 ملکوں کے کرکٹرز بڑی تعداد میں پاکستان آئے۔ ویسٹ انڈیز کے 19 کھلاڑیوں نے 2015 سے اب تک پاکستان کا دورہ کیا۔
سری لنکا اور زمبابوے کے 17، 17 کھلاڑی پاکستان آئے۔ انگلینڈ کے بھی 16 کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے آئے جبکہ جنوبی افریقہ کے 14 پلئیرز نے پاکستان آ کر کرکٹ کھیلی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور بنگلہ دیش کے 5 کھلاڑیوں نے پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلی۔ ایک نیپالی اور ایک ویلز کے کھلاڑی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔