Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستانی عوام بھی جوش میں آ گئی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے جانے والے لوگ فوجی کیپس پہن کر جائیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل کو سیاست سے الگ رکھیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہماری محبت اور ہمارا اتحاد تمام چیزوں سے بڑھ کر ہے، اسی لیے ہمیں ایسی باتوں کے بجائے روشنیوں کے شہر میں صرف کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔