Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ اسپنر فواد احمد پہلے پلے آف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ امام الحق نے شارٹ کھیلی تو گیند ان کے منہ پر لگ گئی جس کے فوراََ بعد ان کو کراچی کے نجی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق فواد احمد کے دو دانت ٹوٹ گئے۔ طبیعت میں بہتری کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔
فواد احمد نے کہا کہ جس جس نے میرے لیے دعا کی، میری طبیعت پوچھی میں ان سب کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد ہی صحتیاب ہو جاؤں گا۔
فواد احمد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ان کے فائنل کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے 11 میچز میں دس وکٹیں لیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ فواد احمد پی ایس ایل کے فائنل میں کھیل سکیں گے یا نہیں۔