Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان کو آسٹریلیا کے لیے مشکل حریف قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کچھ بہت ہی اچھے فاسٹ بولرز شامل ہیں خصوصاََ محمد حسنین کی بات کرنا چاہوں گا، میں نے اس عمر میں ایسی اسپیڈ کے ساتھ ایسا کنٹرول نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ محمد حسنین آسٹریلوی ٹیم کو بہت پریشان کریں گے، آسٹریلیا کو انھیں اور پاکستان کے دیگر بولرز کو بہتر طریقے سے کھیلنا ہے تو پھر سو فیصد پرفارمنس دینا ہو گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 22 مارچ سے یو اے ای میں شروع ہو گی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو بھارت میں 2-3 سے ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔