Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کی طرف سے پی ایس ایل کھیلنے والے نیپالی لیگ اسینر سندیپ لمیچنے نے دورہ پاکستان کو اپنی زندگی کا بہترین تجربہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سندیپ لمیچنے نے کہا کہ دورہ پاکستان کو بہت انجوائے کیا اور اب اگلی بار پاکستان آنے کا انتظار رہے گا چاہے وہ پی ایس ایل کے لیے ہو یا پھر نیپالی ٹیم کے ساتھ ہو۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسپن بولنگ کو مہارت سے کھیلنے والے کرکٹرز موجود ہیں، ان کے خلاف بولنگ کر کے بہت کچھ سیکھا اور آئندہ بھی پی ایس ایل کے تجربے سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔
لاہور قلندرز کے بارے میں سندیپ لمیچنے نے کہا کہ ہم نے محنت تو خوب کی مگر نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے، امید ہے آئندہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوں گے۔ سندیپ لمیچنے نے لاہور قلندرز کی جانب سے 7 میچز میں 11 کھلاڑی آؤٹ کیے۔