Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راؤنڈ اور پلے آف میچز کے اختتام کے بعد بالآخر پی ایس ایل کی دو ٹیمیں فائنل ہو گئیں۔ چوتھے پی ایس ایل کا فائنل کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی کے ساتھ پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ 2017 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا جبکہ 2018 میں پھر پشاور زلمی نے فائنل تک رسائی حاصل کی مگر بدقسمتی سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اب 2019 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر فائنل میں ٹکرائیں گی جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ مسلسل تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر انھیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور اب ہم ٹائٹل سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہیں۔