Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کا چوتھا سیزن اختتام کی طرف گامزن ہے۔ پی ایس ایل فور کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوا۔ اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق اور کامران اکمل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور ایک بار پھر پشاور کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 135 رنز کی پارنٹرشپ بنائی جو پی ایس ایل کی چھٹی بڑی پارٹنرشپ تھی جس میں کامران اکمل کے 74 اور امام الحق کے 58 رنز شامل تھے۔
سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بابر اعظم اور لیونگسٹون کے پاس ہے جنھوں نے اسی سیزن میں 157 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ امام الحق اور کامران اکمل کی اس ریکارڈ ساز شراکت کے ساتھ زلمی نے فائنل میں جانے کے لیے اسلام آباد کو 214 کا بھاری ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز پر ہی ہمت ہار گئی اور پشاور کا فائنل میں جانے کا راستہ صاف ہو گیا۔