Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کو اپنا 21واں کھلاڑی منتخب کرنے میں بہت وقت لگا اور یہ قرعہ امام الحق کے نام نکلا تھا۔ پشاور زلمی کے پاس 21واں کھلاڑی چننے کے لیے کئی آپشنز تھے مگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنا زلمی مینجمنٹ کا 'ماسٹر اسٹروک' ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے انتخاب کو اپنی پرفارمنس سے صحیح ثابت کر کے دکھایا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امام الحق کا پی ایس ایل کھیلنے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔
انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پلے آف مرحلے میں کامران اکمل کے ساتھ 135 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جو کہ اس پی ایس ایل میں ان کی چوتھی نصف سنچری تھی۔
انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے 11 میچوں میں 30 کی اوسط سے 338 رنز بنائے۔ امام الحق پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔