Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال ہونے والے ورلڈکپ کے بعد بہت سے سینیئر کھلاڑی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جین پال ڈومینی نے ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومینی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے کافی مشکل فیصلہ تھا مگر میں ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میری اولین ترجیح میری فیملی ہو گی جن کے ساتھ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہوں گا۔ ڈومینی نے اپنے فینز، کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ڈومینی اب تک 193 ایک روزہ میچز میں 5,047 رنز بنا چکے ہیں۔ کیپ ٹاؤن میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پانچواں ون ڈے میچ ڈومینی کا اپنی سرزمین پر آخری میچ تھا۔