Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فہیم اشرف نے کم مدت میں کامیابی حاصل کی اور بولنگ آل راؤنڈر ان کی پہچان بن گئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں فہیم اشرف نے کہا کہ چونکہ میں بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں ہوں لہٰذا میری پہلی ترجیح بولنگ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری توجہ بیٹنگ پر نہیں، میں جتنا کام اپنی بولنگ پر کر رہا ہوں اتنا ہی بیٹنگ پر بھی کرتا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی میں میری بیٹنگ اس وقت آتی ہے جب دو، تین اوورز باقی رہ جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ جو بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاؤں کیونکہ میں بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں۔ فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد پاکستانی بولر ہیں۔ پی ایس ایل میں فہیم اشرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے جو اب پی ایس ایل سے باہر ہو چکی ہے۔ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت جاتی تو اپنی پرفارمنس کی زیادہ خوشی ہوتی۔
#Pakistan