Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کافی زیادہ ہائی اسکورنگ میچز دیکھنے کو ملے۔ پانچ مرتبہ مختلف ٹیموں نے 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد کا ایلیمنیٹر میچ بھی شامل ہے۔ پشاور زلمی نے 214 رنز بنا کر پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بھی اسی سیزن میں بنا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 238 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں چار مرتبہ 200 رنز یا اس سے زائد کا ہدف دیا گیا جہاں صرف ایک مرتبہ حریف ٹیم اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔