Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی کارکردگی شاندار رہی۔ آل راؤنڈر بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنی ٹیم کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوئے۔ فہیم اشرف نے ایونٹ میں 12 میچوں میں 15.33 کی اوسط سے 21 وکٹیں اپنے نام کیں۔ فہیم اشرف پی ایس ایل فور میں واحد بولر بنے جنہوں نے 5 وکٹیں اپنے نام کی ہوں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بیٹنگ بھی فہیم اشرف نے اپنی ٹیم کے لیے خوب کردار نبھایا۔ انھوں نے دس اننگز میں 159 کے اسٹرائیک ریٹ سے 129 رنز بنائے اور چار مرتبہ ناٹ آؤٹ بھی رہے۔ پشاور زلمی کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں انہوں نے 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ فہیم اشرف ٹورنامنٹ میں اب تک دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔