Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آئے دہشتگردی کے واقعے پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے نیوزی لینڈ کو دنیا کا سب سے محفوظ اور پرامن ملک پایا ہے وہاں ایسا حملہ ہونا بہت افسوسناک ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگارا نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہوئے حادثے پر بہت دکھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے جان گنوانے والے افراد کے اہلخانہ کیساتھ اظہارِ تعزیت بھی کیا۔ شین واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعائیں ان تمام فیملیز کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس حادثے کا شکار ہوئے اور جس نے یہ خوفناک حرکت کی ہے وہ انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہے۔ احمد شہزاد، محمد کیف، سرفراز احمد اور کئی کرکٹرز نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
#Bangladesh in New Zealand 2019#Bangladesh#New Zealand