Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے خلاف دوسرے ایلمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد ڈین جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے پورے ایونٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا مگر پشاور کے خلاف چند غلطیوں کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈین جونز آصف علی کی دو سالہ بیٹی کا ذکر کر کے روپڑے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی کی بیٹی کے لیے دعا کریں، وہ بہت بیمار ہے اور روتے روتے پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ آصف علی کی دو سالہ بیٹی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے اور وہ ایس ایل فور سے پہلے ہی اسپتال میں داخل ہے۔ ڈین جونز نے پی ایس ایل فور کے اپنے سفر پر ٹویٹ کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ کا شکریہ ادا کیا اور وہاں بھی انہوں نے آصف علی کی بیٹی کے لیے دعا کی درخواست کی۔