کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے عمر خان کو پاکستان سپر لیگ فور کا سب سے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ محمد حسنین ایک بہت اچھے فاسٹ بولر ہیں مگر میری نظر میں سب سے اچھا ایمرجنگ پلیئر عمر خان ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عمر میں عمر خان کی جو سوچ اور صلاحیت ہے وہ بہت کم کھلاڑیوں میں ہوتی ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم سب کی دعائیں عمر خان کے ساتھ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ لمبے عرصے تک پاکستان کی خدمت کریں گے۔ اپنی ٹیم کی شکست پر کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ میں 20 سے 25 رنز کم بنائے اور آخر کے پانچ اوورز میں بولنگ بھی اچھی نہیں ہوئی جو شکست کی وجہ بنی۔