Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں ناقص کارکردگی کے باعث حسین طلعت کو آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ حسین طلعت کو اس کا دکھ نہیں ہے اور وہ پرعزم ہیں کہ پھر سے پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین طلعت نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور انھوں نے فٹنس کے حوالے سے مصباح الحق سے بھی ٹِپس لی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں حسین طلعت نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ٹیم کا اعلان کرنا پی سی بی کا فیصلہ ہے اور وہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انھوں نے پی ایس ایل فور کے 10 میچز میں صرف 14 کی اوسط سے 134 رنز بنا سکے۔ حسین طلعت نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 14 ٹی ٹوئنٹی میں 28 کی اوسط سے 371 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ واحد ون ڈے میچ میں صرف 2 رنز ہی بنا سکے تھے۔