پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی حسین یادیں لے کر پاکستان سے روانہ ہو گئے۔ جارحانہ بیٹسمین لیام لیونگسٹون نے کہا کہ یہ میرا پہلا فرنچائز ٹورنامنٹ تھا، پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا اور بہت سے نئے دوست بھی بنے۔ لیونگسٹون نے فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کولن انگرام نے کہا کہ ہم نے کچھ بہت اچھے میچز جیتے مگر افسوس کہ فائنل تک نہ پہنچ سکے۔ انھوں نے کراچی کنگز کی مینجمنٹ اور سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔
کپتان عماد وسیم نے کہا کہ افسوس ہے کہ ٹورنامنٹ میں مزید آگے نہیں جا سکے، کراچی نے بہت پیار دیا اور مجھے فخر ہے کہ میں آپ سب لوگوں کے سامنے کھیلا۔ پہلے ایلمنیٹر میچ میں کراچی کنگز کو اسلام آباد کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔