Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا اور کراچی میں کراؤڈ کو دیکھتے ہوئے یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان پورے پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے تیار ہے؟ اگر پاکستان کے اسٹیڈیمز پر نظر ڈالیں تو صرف کراچی اور لاہور ہی پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے تیار ہیں بقیہ استیڈیمز کی تزئین و آرائش کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہا۔
اگر پی سی بی ملتان اور راولپنڈی کو اگلے سال سے پہلے تیار کر لیتا ہے تو پھر پوری پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے صدر اس پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کراچی پہنچے تو میڈیا نے ان سے اس حوالے سے سوالات کیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگلی پوری پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، وہ پی ایس ایل فور کامیاب بنانے پر غیرملکی کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔