Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا۔ اس دوران ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے۔ سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور کل بھی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کپتانوں نے پریس کانفرنس کی اور جیت کا عزم ظاہر کیا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچے ہیں اور کوشش کریں گے اس مرتبہ ٹرافی اپنے نام کریں۔ انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف بڑا ٹوٹل بنانا ہدف ہے۔ سرفراز نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سب پر ٹکٹس کا پریشر ہے اسی طرح ان پر بھی ٹکٹس کا بہت پریشر ہے اور اب تو پی سی بی والے فون بھی نہیں اٹھا رہے۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ اس سال کوئٹہ کی ہمارے خلاف کارکردگی بہت اچھی رہی اور کوشش کریں گے فائنل میں انھیں شکست دیں۔ انھوں نے کہا کہ شین واٹسن ہمارے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں اور انھیں جلدی آؤٹ کرنا ہدف ہے۔ پی ایس ایل فور فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل ہو گا جس سے پہلے اختتامی تقریب بھی ہو گی۔