Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کی دو سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ آصف علی کے ساتھی کھلاڑی پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیت کر ٹرافی ان کی بیٹی کو وقف کرنا چاہتے تھے لیکن دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد شاداب خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف بھائی، ہم یہ پی ایس ایل آپ کے لیے اور آپ کی بیٹی کے لیے جیتنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا اور میں معذرت چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں ہم بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ شاداب خان نے فائنل میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد بھی دی۔