Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ فور کے فائنل میں آج ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان پی ایس ایل میں ہونے والے مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو کوئٹہ کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان اب تک 13 میچز کھیلے گئے ہیں، کوئٹہ نے 7 اور پشاور نے 5 میچز جیتے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
پی ایس ایل فور میں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں اور تینوں مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کا سہرا اپنے سر پر سجایا۔ رواں پی ایس ایل میں کوئٹہ اور پشاور چوتھی مرتبہ نبردآزما ہوں گی اور دیکھنا ہو گا کہ اس مرتبہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔
راؤنڈ میچز اور کوالیفائر میچ میں تو قسمت نے پشاور زلمی کا ساتھ نہیں دیا لیکن کپتان ڈیرن سیمی پرعزم ہیں کہ شین واٹسن کو جلد آؤٹ کر کے کوئٹہ کو مشکل میں ڈال دیں گے اور ٹاٹئل جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔