Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چالیس سال 1979 میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کینگروز کے دیس پہنچی جہاں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم صرف 196 رنز ہی بنا سکی، مشتاق محمد 36 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ جواب میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا کو 168 رنز تک محدود کر دیا۔
دوسری اننگز میں پاکستان نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ماجد خان نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلیا نے 382 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور 305 رنز پر چوتھا کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہی کینگروز نے سرفراز نواز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔
آسٹریلیا کی باقی چھ وکٹیں بھی صرف 5 رنز کے عوض ہی گر گئیں اور کینگروز کی یقینی فتح شکست میں بدل گئی جو کہ سرفراز نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ممکن ہوا۔ سرفراز نواز نے دوسری اننگز میں 86 رنز دے کر 9 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ میچ میں مجموعی طور انھوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
#Pakistan#Australia