Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ہزار رنر بنانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ انھوں نے یہ سنگ میل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں عبور کیا۔ کیرون پولارڈ سے قبل کرس گیل اور برینڈن میک کولم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ 'یونیورس باس' یعنی کرس گیل 371 میچز میں 12,318 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم ہیں جنہوں نے370 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 9,922 رنز بنا رکھے ہیں۔ ان کے بعد تیسرا نمبر کیرون پولارڈ جن کے 458 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 9,030 رنز ہو گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں ان کا گیارہواں نمبر ہے۔
458 میچوں کی 302 اننگز میں کیرون پولارڈ کو بولنگ کرنے کا موقع ملا اور انھوں نے 261 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا جبکہ پانچ میچوں میں انھوں نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ 15 رنز کی عوض 4 وکٹیں رہیں۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#West Indies#Peshawar Zalmi#Islamabad United