Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میچ فکسنگ کیس کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر سری سانتھ کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ سزا کی مدت پر نظرثانی کی جائے۔ کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس اشوک بھوشان اور کے ایم جوزف پر مشتمل بینچ نے سری سانتھ پر لگائی گئی تاحیات پابندی کو سخت سزا قرار دیا۔
عدالت سے بھارتی بورڈ کو کہا ہے کہ تین ماہ میں ان کی سزا کا جائزہ لیا جائے جبکہ سری سانتھ عدالت میں یہ موقف اختیار کر چکے ہیں کہ میچ فکسنگ میں ملوث دیگر کرکٹرز کی سزاؤں پر بھی نظرثانی کی گئی۔ ان کے وکین نے سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین اور سابق پاکستانی کرکٹر سلیم ملک کی سزا معطلی کا ذکر اپنے دلائل میں کیا۔
آئی پی ایل 2013 کے فکسنگ اسکینڈل کے نتیجے میں سری سانتھ پر تاحیات پابندی لگائی گئی تھی۔ انھوں نے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 172 وکٹیں حاصل کیں۔
#India